the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
المونی اسوسی ایشن کے پہلے اجلاس سے وائس چانسلراوردیگرکی مخاطبت‘فارغ طلباء کوتہنیت

حیدرآباد، 24 ؍مارچ(پریس نوٹ) :مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی اردومیں مختلف درسی کتب کی فراہمی کے لئے عنقریب ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلکیشن قائم کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں بنیادی کام کاآغازہوچکا ہے ۔ ان خیالات کااظہاروائس چانسلرمولانا آزاد نیشنل اردویونیورسٹی ‘ڈاکٹراسلم پرویزنے کیا۔
وہ اردویونیورسٹی کے طلباء قدیم (المونی اسوسی ایشن)کے زیراہتمام منعقد المونی ڈے کے موقع پرصدارتی خطاب کررہے تھے۔انہوں نے واضح کیا کہ اردو کی اس عظیم درسگاہ کے مفادات کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے ۔ وائس چانسلر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ان کی ترجیحات میں یونیورسٹی کے موجودہ ڈھانچوں کومستحکم کرنا اورسارے کام کاج کوقواعد وضوابط کے تحت کرنا ہے۔
اردویونیورسٹی میں تقررات کے حوالے سے وائس چانسلر نے کہاکہ اگرکسی کاانتخاب ہوگا توصرف کارکردگی اورقابلیت کی بنیادپرہوگا۔ نہ کسی کادباؤ کام آئے گا اورنہ ہی کسی کی سفارش کام آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ وہ مانو کے طلبائے قدیم کی اس تنظیم کواپنی طرف سے ہرممکنہ تعاون فراہم کریں گے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ وہ مانوالمونی اسوسی ایشن کے تمام مطالبات پرہمدردانہ غورکرکے مناسب اقدامات کریں گے۔
قبل ازیں صدرمانوالمونی اسوسی ایشن اعجازعلی قریشی نے خیرمقدمی کلمات کہے۔ انہوں نے بتایاکہ اردویونیورسٹی کے فارغ طلباء کی تنظیم سال 2012 میں تشکیل دی گئی تھی اس کامقصداپنے مادرعلمی کے فارغین کو قریب



کرنااورفارغین مادرعلمیہ کی صلاحتوں کاجامعہ کی تشہیراوریہاں دستیاب سہولیات سے عوام کوواقف کرواناشامل ہیں۔
مانوالمونی اسوسی ایشن کے اس پہلے المونی ڈے کے موقع پر محمدمصطفی علی سروری اسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ ترسیل عامہ وصحافت نے اعلیٰ تعلیم اوراردومیڈیم کے طلباء کے مسائل پرخطاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ انگریزی ایک رابطہ کی زبان ہے لیاقت اورقابلیت کاکوئی پیمانہ نہیں ‘ اس لئے اردومیڈیم سے فارغ طلباء کبھی بھی پست ہمت نہ ہوں۔مانوالمونی اسوسی ایشن کے ساتھ مل کرکام کرنے کواپنے لئے خوشی قسمتی قراردیتے ہوئے انہوں نے اسوسی ایشن کے عہدیداروں کومبارکباددی۔
اس موقع پررجسٹرار‘اردویونیورسٹی‘ ڈاکٹرشکیل احمد نے کہاکہ اردویونیورسٹی کی ویب سائٹ اب اردومیں بھی شروع کردی گئی ہے۔ اوروائس چانسلرڈاکٹر محمد اسلم پرویزیونیورسٹی کو ترقی دینے کے لئے ہرممکنہ اقدامات اورمنصوبہ بندی کررہے ہیں۔
اردویونیورسٹی کے اس پہلے المونی ڈے کے موقع پر یونیورسٹی کے چنندہ اساتذہ اورفارغ طلباء کوتہنیت پیش کی گئی۔ المونی ڈے کے اختتام پر نائب صدر‘المونی اسوسی ایشن واحد علی خان کی نگرانی میں محفل غزل اورصوفیانہ کلام کی نشست ترتیب دی گئی۔ اس موقع پر پروفیسر رحمت اللہ ‘ پروفیسرظفرالدین ‘ پروفیسرمحمودصدیقی‘ پروفیسرمحمدعظیم الدین ‘‘ پروفیسرابوالکلام کے علاوہ اسوسی ایٹ پروفیسرس شاہدہ بیگم‘ آمنہ تحسین ‘مولانافہیم اخترندوی ‘ ڈاکٹرکفیل احمدموجودتھے۔ پروگرام کے اختتام پرعلی حیدررضوی نے شکریہ کے فرائض انجام دئے۔پروگرام کی کارروائی محمدخوشترنے چلائی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.